www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

504d3
دنیا کی اہم شخصیات کا کہنا ہے کہ فلسطین ، عراق، شام ، لبنان اور یمن کے سلسلے میں میجرجنرل شھید سلیمانی کی مخلصانہ خدمات اور قربانیوں کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائےگا ۔


دنیا کی اہم سیاسی، سماجی اور مذھبی شخصیات اور تجزیہ نگاروں نے شھید قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کے موقع پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہ اسلام کے مایہ ناز ، بہادر ، شجاع ، مخلص اور ممتاز کمانڈر میجر جنرل شھید سلیمانی نے خطے میں امریکہ، اسرائیل اور ان کے اتحادی عربوں کی پالیسیوں کو ناکام بنانے اور عراق و شام کی ارضی سالمیت کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا۔
خطے میں شھید سلیمانی کے مؤمنانہ اور مخلصانہ اقدام کے بارے میں یمن کے تجزیہ نگار اور یمنی وزارت تعلیم کے ڈائریکٹر عبدالوہاب الخلیل نے کہا ہے کہ شھید قاسم سلیمانی نے خطے میں امریکہ ،اسرائیل اور ان کے اتحادی عربوں کی پالیسیوں کو ناکام بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی شام کو تقسیم کرنے کی سازش اور پالیسی کو بھی ناکام بنادیا۔
حزب اللہ لبنان کی رابطہ عامہ کمیٹی کے رکن وفیق صفا نے شھید قاسم سلیمانی کو رحم دل ، مہربان اور دلسوز کمانڈرقراردیتے ہوئے کہا کہ شھید سلیمانی مجاہدین کے معنوی باپ تھے اور وہ ہمیشہ محاذ کی فرنٹ لائن پر رہتے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 3 جنوری کو امریکی دھشتگرد فوج نے ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست حکم سے ایران کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر، جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابو مہدی المہندس کو ان کے ساتھیوں کے ہمراہ فضائی حملہ کر کے شھید کر دیا تھا۔ شھید قاسم سلیمانی حکومت عراق کی باضابطہ دعوت پر بغداد پہنچے تھے اور وہ حکومت عراق کے مہمان تھے۔

Add comment


Security code
Refresh