عراق کے عوام اور قبائل نے جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی پہلی برسی کے موقع پر بغداد میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور بہت بڑی ریلی نکالی۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمھوریہ ایران کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کی پہلی برسی کے موقع پر بغداد میں ایک بہت بڑی ریلی نکالی گئی جس میں ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے ھزاروں افراد نے شرکت کی۔
احتجاجی مظاہرین کے ہاتھوں میں شھید قاسم سلیمانی اور شھید ابو مہدی المہندس کی بڑی بڑی تصاویر اور پلے کارڈ تھے ۔ مظاہرین نےان شھداء کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعلان کیا۔ ریلی کے شرکاء نے سرخ پرچم بھی اٹھا رکھے تھے جو انتقام لینے کی نشانی ہے۔
عراق کے مختلف شہروں میں گزشتہ ایک ہفتے سے شھید قاسم سلیمانی اور شھید ابو مہدی المہندس کی پہلی برسی کی مناسبت سے سیمینار اور تعزیتی پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے۔۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال 3 جنوری کو امریکی دھشتگرد فوج نے ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست حکم سے ایران کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر، جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابو مہدی المہندس کو ان کے ساتھیوں کے ہمراہ فضائی حملہ کر کے شھید کر دیا تھا۔ شھید قاسم سلیمانی حکومت عراق کی باضابطہ دعوت پر بغداد پہنچے تھے اور وہ حکومت عراق کے مہمان تھے۔
شھید سلیمانی اور شھید ابو مہدی کے مشن کو جاری رکھیں گے: عراقی عوام
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 176