www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

601d0
ماہرین کونسل کے رکن اور معروف فلسفی آیۃ اللہ مصباح یزدی کا طویل علالت کے بعد جمعے کو انتقال ہو گيا۔
مجلس خبرگان یا ماہرین کونسل کے رکن، امام خمینی تحقیقاتی و تعلیمی مرکز کے سربراہ، مجتہد، فلسفی، مفسر اور قم کے اعلی دینی تعلیمی مرکز کے استاد آيۃ اللہ محمد تقی مصباح یزدی تقریبا ایک مہینے سے پیٹ کی بیماری کے سبب اسپتال میں داخل تھے اور جمعے کی شام کو ان کا انتقال ہو گيا۔
آيۃ اللہ مصباح یزدی اسلامی جمھوریہ ایران کے متعدد اہم اداروں کے رکن رہے ہیں اور انھوں نے تفسیر، فلسفہ، عقائد اور دیگر اسلامی موضوعات پر بہت سی کتابیں لکھی ہیں۔
"فلسفے کی تعلیم"، "قرآن مجید میں اخلاق" اور "اسلام کا سیاسی نظریہ" ان کی کچھ اہم کتابوں کے نام ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے آيۃ اللہ مصباح یزدی کے انتقال پر ایک پیغام جاری کر کے خداوند عالم سے ان کے لیے رحمت و مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر و سلامتی کی دعا کی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh