www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

644d4
داعش دھشتگرد گروہ نے چیچنیا میں روسی پولیس پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔ اس حملے میں دو روسی پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
روسی ذرائع ابلاغ نے جمعے کو اپنی رپورٹوں میں کہا ہے کہ داعش نے کوئی ثبوت پیش کئے بغیر جمھوریہ چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی میں روسی پولیس اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔یہ حملہ ستائیس دسمبر کو ہوا تھا جس میں دو مسلح افراد نے شہر گروزنی میں چاقوؤں سے روسی پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیا تھا جس میں دونوں پولیس اہلکار اور دونوں حملہ آور ہلاک ہوگئے تھے۔
رو‎سی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق حملہ آور سگے بھائی تھے جو سنہ دوہزار بارہ میں جمھوریہ اینگوشتیا سے چیچنیا آ‏‏گئے تھے۔
قفقاز کا علاقہ جس میں جمھوریہ چیچنیا واقع ہے اس وقت بدامنی کا شکار ہے۔ گزشتہ سنیچر کو روس کے فیڈرل سیکورٹی کے ادارے نے کہا تھا کہ جمھوریہ داغستان میں چار داعش دھشتگردوں کو گرفتار اور اس علاقے میں ایک دھشتگردانہ حملے کو ناکام بنادیا گیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh