www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

603d2
ایران کے عوام نے کرمان میں شھید جنرل قاسم سلیمانی کے مزار پر، سخت انتقام کے عہدنامے پر دستخط کیے ہیں۔
ایران کے عوام نے اس عہدنامے پر، جس پر جمعے کے روز دستخط کیے گئے، جنرل قاسم سلیمانی کے تمام قاتلوں اور قتل کا حکم دینے والوں سے انتہائي سخت انتقام لینے پر زور دیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی دھشتگردوں نے تین جنوری 2020 کو ایران کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کو ان کے آٹھ ساتھیوں کے ہمراہ بغداد ہوائي اڈے کے قریب ایک ڈرون حملے میں شھید کر دیا تھا۔ شھید سلیمانی عراق کی باضابطہ دعوت پر بغداد پہنچے تھے۔
دریں اثنا جمعے کو عالم اسلام کی اہم شخصیات اور استقامتی محاذ کے اہم ہستیوں کی شرکت سے شھید قاسم سلیمانی اور شھید ابو مہدی المہندس نیز ان کے ساتھیوں کی شہادت کی پہلی برسی کا پروگرام تہران میں منعقد ہوا۔

Add comment


Security code
Refresh