www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

105c8
ھندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی صدی کی تقریبات کو خطاب کرتے ہوئے اس یونیورسٹی کو ھندوستان کی غیر معمولی وراثت اور ایک چھوٹا ھندوستان قرار دیا۔
ویڈیولینک کے ذریعے ھندوستان کے وزیر اعظم نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سو سال مکمل ہونے پر ایک خصوصی تقریب سے خطاب کے دوران کورونا کے سخت حالات میں اے ایم یو کے ذریعے کئے گئے اقدامات کی تعریف کی۔
نریندر مودی نے کہا کہ اس مشکل دور میں اس یونیورسٹی نے بہت ہی اہم اقدامات انجام دئے اور جس طرح سے اس نے سماج کی خدمت کی اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے اور یہ ثابت کرتا ہے کہ اے ایم ایو سماج کے تئین اپنی ذمہ داریوں کی ادائگی میں کتنی سنجیدہ ہے-
ھندوستانی وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ ایک صدی کے دوران علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے دنیا کے بہت سے ملکوں کے ساتھ ھندوستان کے تعلقات کو مستحکم بنایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اردو، عربی اور فارسی زبانوں اور اسلامی تاریخ پر یہاں جو تحقیقات ہوتی ہیں وہ پورے عالم اسلام کے ساتھ ھندوستان کے ثقافتی تعلقات کو تقویت پہنچاتی ہیں-
نریندر مودی کا کہنا تھا کہ اے ایم یو سے تعلیم مکمل کرنے والے لوگ صرف ھندوستان میں ہی اعلی عہدوں پر فائز نہیں ہیں بلکہ دنیا کے بہت سے ملکوں میں اپنا اور ھندوستان کا نام روشن کئے ہوئے ہیں اور اے ایم یو کے پڑھے ہوئے لوگ دنیا میں کہیں بھی ہوں وہ ھندوستانی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہیں۔
ھندوستانی میڈیا کے مطابق مودی کے خطاب کا جہاں یونیورسٹی کی انتظامیہ اور طلبا نے خیرمقدم کیا وہیں طلبا کے ایک گروپ نے ان کے خطاب کا با‏ئیکاٹ کرتے ہوئے اس کی مخالفت بھی کی۔

Add comment


Security code
Refresh