www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

377c4
شھید قدس قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی یاد میں عراقی پارلیمنٹ کے در دیوار شھدا کی تصاویر سے مزین کر دیئے گئے ہیں۔
عالم اسلام بالخصوص ایران اور عراق میں شہدائے قدس، شھید قاسم سلیمانی اور شھید ابومہدی مہندس سے کس قدر الفت و محبت پائی جاتی ہے، اس کا اندازہ لگانا ہو تو عراقی پارلیمنٹ کے در و دیوار اس کی گواہی دینے کے لیے کافی ہیں۔
ایوان کے اندر، باہر، گیلریوں اور دیگر مقامات پر ایران کی قدس فورس کے کمانڈر شھید قاسم سلیمانی اور عراق کی عوام رضاکار فورس الحشد الشعبی کے نائب سربراہ شھید ابو مہدی المہندس کی تصاویر جابجا دکھائی دے رہی ہیں۔
عراقی پارلیمانی ذرائع کے مطابق شھید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت کی پہلی برسی پر عراق میں سرکاری سطح پر تقریبات منائی جا رہی ہیں۔
عراقی پارلیمنٹ‌ کے زیر اہتمام اس حوالے سے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں عراق کی سرکردہ سیاسی، مذہبی اور عسکری قیادت کو مدعو کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے عراق کے صدر، عراقی وزیراعظم، عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر، استقامتی گروہوں، الفتح اتحاد کے سربراہ ہادی العامری اور دیگر رہنماوں کو بھی شھید قاسم سلیمانی اور شھید ابومہدی المہندس کی پہلی برسی کی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کے ایام شہادت کی مناسبت سے رھبر انقلاب اسلامی نے عوامی سطح پر تقریبات کے انعقاد پر زور دیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh