یورپی پارلیمنٹ کا ایک وفد تھران پھنچا ہے۔ یورپی پارلیمانی وفد ایران کے اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور علاقے نیز عالمی امور پر
تبادلہ خیال کرے گا۔
یورپی یونین کی پارلیمنٹ کا وفد آٹھ افراد پر مشتمل ہے اور مجلس شورائے اسلامی کے تحقیقاتی شعبے کے سربراہ کاظم جلالی کی دعوت پر ایران آیا ہے۔
یورپی وفد ایران کے چھے روزہ دورے میں اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی اور پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے کمیشن کے سربراہ علاءالدین بروجردی سے ملاقات کرے گا۔