www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

486c9
امریکی سفارتخانے نے بغداد میں عراق کے ایک ڈرون کو بقول امریکہ کے غلطی سے مار گرایا ہے۔
صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق بغداد کے الحارثیہ علاقے میں امریکی سفارتخانے نے پیر کے روز عراقی فوج کے ایک ڈرون کو مار گرایا۔
اس رپورٹ کے مطابق امریکی سفارتخانے نے عراق کے آپریشنل فوج کے ڈرون کو مار گرائے جانے کے بعد معذرت خواہی کرتے ہوئے کہا کہ غلطی سے عراقی فوج کے ڈرون کو مار گرایا گیا۔
امریکی سفارتخانے نےاپنے اس اقدام کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم تھا کہ یہ ڈرون کس کا ہے۔
صابرین نیوز کا کہنا ہے کہ «fix wing» نامی ڈرون کو امریکی سفارتخانے نے اینٹی ایر کرافٹ کے ذریعے مار گرایا۔
واضح رہے کہ امریکہ اس سے قبل بھی عراق، افغانستان اور اسی طرح پاکستان میں اپنے ڈرون طیاروں کے ذریعے سیکنڑوں بے گناہ شہریوں کی جان لے چکا ہے اور حملہ کرنے کے بعد اپنی غلطی کا اعتراف اور معذرت خواہی کر کے معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh