www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

659c5
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قرہ باغ میں دونوں ممالک کے درمیان مسلح جھڑپیں شروع ہوئی ہیں جن میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 4 آذری فوجی جاں بحق ہوچکے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان روس کی ثالثی میں جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔
دونوں جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ آذر بائیجان کا کہنا ہے کہ نگورنو قرہ باغ کا جو علاقہ 10 نومبر کو حاصل کیا تھا وہاں دوبارہ جھڑپ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں کئی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔
آذر بائیجان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جمعے اور ہفتے کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے والی آرمینیائی فوج کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔ آرمینیا نے بھی آذر بائیجان پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh