www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

801c0
اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ تہران، ایک اسٹریٹیجک اتحادی کی حیثیت سے شام کے عوام اور حکومت کی حمایت کے لئے پرعزم ہے اور اس کا سلسلہ جاری رہے گا اور مکمل کامیابی تک وہ شام کے شانہ بشانہ کھڑے رہے گا۔
صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کو تہران میں شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد سے ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمھوریہ ایران ہمیشہ شام کے عوام اور حکومت کا ساتھ دیتا رہے گا اور دھشتگردوں اور صھیونی غاصبوں کا مقابلہ کرنا ایران و شام کی قوموں کا مشترکہ مقصد ہے۔
صدرحسن روحانی نے شامی علاقے کے کچھ حصے غاصب صھیونی دشمن کو دینے کے امریکی صدر کے اقدام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جولان سمیت مقبوضہ علاقوں کی آزادی تک غاصب صھیونیوں کا مقابلہ جاری رہے گا۔
اس ملاقات میں شام کے وزیر خارجہ نے ایرانی سائنسداں شھید فخری زادہ کی شہادت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اس طرح کے جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں وہ یہ نہیں جانتے کہ ان شھیدوں کا خون علاقے کی قوموں کو کامیابی کے حصول کے لئے مزید پرعزم بنا دے گا۔

Add comment


Security code
Refresh