ایران کے وزیر خارجہ نے خلیج فارس کے ہمسایہ ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمھویہ ایران ، مغرب سے علاقے کے سلسلے میں مذاکرات نہیں کرے گا۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے منگل کو ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ایسا نظر آتا ہے کہ بعض پڑوسی ممالک نے مغرب کے ساتھ ایران کے مذاکرات کے عمل کا حصہ بننے کی درخواست کی ہے۔
جواد ظریف نے کہا کہ ایران، مغربی ممالک کے ساتھ علاقے کے سلسلے میں مذاکرات نہیں کرے گا کیونکہ بنیادی مسئلہ علاقے میں ان کی مداخلتیں ہی ہیں۔
تاہم ایران کے وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ تہران، پڑوسیوں کے ساتھ مذاکرات کے لئے ہمیشہ تیار ہے اور ایران کی جانب سے انیس سو چھیاسی میں علاقائی سیکورٹی کا منصوبہ ، دوھزار سولہ میں علاقائی ڈائیلاگ اسمبلی اور دوھزار انیس میں ہرمز امن منصوبہ اس موضوع کا ثبوت ہے۔
مغرب کے ساتھ علاقے کے بارے میں کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے: جواد ظریف
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 193