www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

852c5
میشگان کی ریاستی عدلیہ نے بھی صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کی انتخابی ٹیم کی اپیل مسترد کردی ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر نے ایک بار پھر اس ملک کے صدارتی انتخابات کو امریکہ کے لئے باعث ننگ و عار قرار دیا ہے۔
تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں دھاندلی اور بدعنوانی کے سلسلے میں ریاست میشگان اور جارجیا میں امریکی صدر ٹرمپ کے وکلا کی ٹیم کی شکایت مسترد کردی گئی ہے۔
ڈیٹرویٹ کی ایک جج لینڈا پارکر نے اعلان کیا ہے کہ درخواست دہندگان کو اس طرح کی اپیل کرنے کا قانونی حق حاصل نہیں ہے۔
میشگان اور جارجیا کی صوبائی عدالتوں نے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق امریکی صدر کے وکیلوں کی ٹیم کی اپیل سماعت کرنے سے انکار کردیا۔ امریکی ریاست جورجیا نے پیر کو تیسری بار ووٹوں کی گنتی کے بعد ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کی جیت کی تصدیق کر دی ۔
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے اس ملک کے صدارتی انتخابات کو ملک کے لئے ننگ و عار کا باعث قرار دیا ہے ۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کو وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب میں کہا کہ تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے اور ان میں جو غلطیاں ہوئی ہیں وہ سب ان کے خلاف تھیں۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ حالیہ انتخابات ان انتخابات جیسے تھے جو تیسری دنیا کے ملکوں میں کرائے جاتے ہیں۔ ٹرمپ نے دعوی کیا کہ ان انتخابات میں ان کی جیت ہوئی ہے ۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیلی مک انانی نے ایک انٹرویو میں صدارتی انتخابات میں ذیلی طور پر ڈموکریٹ پارٹی کے امیدوار جوبائیڈن کی کامیابی کا اعتراف کر لیا ہے۔
امریکہ کے صدارتی انتخابات میں جو تین نومبر کو منعقد ہوئے تھے، ان میں ذرائع ابلاغ نے ٹرمپ کو دوسو بتیس اور جوبائیڈن کے تین سو چھے الیکٹورل ووٹوں کے ملنے کا اعلان کیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم نے اپنے موکل کی شکست تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے چند ریاستوں میں انتخابی دھاندلی اور بدعنونی کے خلاف شکایات کی تھیں تاہم وہ مسترد کر دی گئی ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh