www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

233b8
صھیونی حکومت کے فوجیوں نے ایک 12 سالہ فلسطینی بچے کو مغربی کنارے پر گولی مار دی۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ فلسطینی بچہ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا تھا جس کی کچھ دیر بعد شھادت واقع ہو گئی۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صھیونی فوجیوں نے ایک فلسطینی بچے علی علایہ کو گولی کا نشانہ بنایا۔
فلسطین کی شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صھیونی فوجیوں کی فائرنگ کی وجہ سے فلسطینی بچہ شدید زخمی ہو گیا تھا جو کچھ دیر بعد شھید ہو گيا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صھیونی فوجیوں نے فلسطین کے اس 12 سالہ بچے کو مغربی کنارے کے المغایر نامی گاؤں میں نشانہ بنایا۔
گزشتہ اتوار کو بھی ایک صھیونی انتہا پسند نے مغربی کنارے کے الخلیل نامی علاقے کی مسجد ابراھیمی کے پاس ایک فلسطینی بچے کو اپنی گاڑی سے کچل دیا تھا۔

Add comment


Security code
Refresh