www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

302b1
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ پابندیوں کے خاتمے کے اسٹریٹجک اقدام کی منظوری، یکطرفہ راستے کا خاتمہ ہے اور مغرب والوں کو یقین رکھنا چاہیے کہ جب تک وہ ایٹمی معاہدے کے تحت اپنے وعدوں پر عمل نہیں کریں گے، ایران اس راستے پر آگے بڑھتا رہے گا۔
ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اراکین نے منگل کے روز "پابندیوں کے خاتمے اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے اسٹریٹجک اقدام" کے عنوان سے ایک بل کو منظوری دی ہے۔
پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اس بل کی منظوری پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کئي برس سے ایران، ایٹمی معاہدے کی بنیاد پر یکطرفہ طور پر اپنے وعدوں پر عمل کر رہا ہے لیکن مغربی فریق نے اپنے کسی بھی وعدے کو پورا نہیں کیا ہے۔
انھوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران اپنے وعدوں کو پورا کرتا رہا لیکن مغرب کا کوئي بھی وعدہ عملی جامہ نہیں پہن سکا، کہا کہ مجلس شورائے اسلامی نے یکطرفہ راستے پر چلنے کے ہر فیصلے کو ختم کر دیا ہے البتہ اس نے مغرب والوں کو ایٹمی معاہدے کے تحت اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے ایک موقع بھی فراہم کیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh