ایران میں کورونا کو قابو کرنے کے لئے بنائے گئے سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر علی رضا زالی نے ملک کے مشہور سائنسداں محسن فخری زادے کے قتل کی دھشت گردانہ اقدام کے طور پر مذمت کرتے ہوئے اس واقعے پر پوری قوم کو تعزیت پیش کی اور کورونا ویکسین بنانے کی جانب شھید فخری زادے اور ان کی ٹیم کی کوششوں کی قدردانی کی۔
ڈاکٹر زالی نے کہا کہ شھید فخری زادے اور ان کی ٹیم کی کوششوں سے ملک میں کورونا ویکسین بنانے کا پروجیکٹ آگے بڑھتے ہوئے اب انسانوں پر ویکسین کی ٹیسٹنگ کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس بات میں شک نہیں ہے کہ ایرانی قوم کے دشمن کا یہ دھشت گردانہ اقدام، ایرانی قوم کے سائنسدانوں کی ترقی اور کامیابیوں کو روک پانے میں ان کی ناتوانائی کی علامت ہے اور ملک میں ایسے سائنسداں ہیں جو خاموشی سے پورے عزم کے ساتھ وطن عزیز کو خودکفیل بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
ڈاکٹر علی رضا زالی نے کہا کہ شھید فخری زادے نے اپنی کامیاب زندگی ملک کی سائنسی، ٹکنالوجی اور سیکورٹی کے شعبے میں ترقی کے لئے خرچ کر دی۔ وہ دفاعی شعبے کے ساتھ ساتھ کورونا کے خلاف جد و جہد کرنے والوں میں سر فہرست تھے۔
انھوں نے شھید فخری زادے کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شھید فخری زادے اور ان کی ٹیم نے کوویڈ-19 کے پھیلاؤ کی حالت میں صحت عامہ کے شعبے کی مدد کی اور کورونا کا پتہ لگانے والی پہلی ایرانی کٹ بنائی جو عالمی اسٹینڈرڈ کے مطابق ہے۔
اس طرح اس سائنسداں نے ملک کا نام دنیا کے ان چنندہ ممالک کی فہرست میں شامل کرایا جو یہ پیشرفتہ کٹ بناتے ہیں۔
ایران میں کورونا ویکسین کی انسانوں پر ٹیسٹنگ شروع، شھید فخری زادے کی کوششیں رنگ لائیں
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 152