www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

472b8
پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے ملتان میں اپنے کارکنوں کی گرفتار کی مذمت کی ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستانی پولیس نے رات گئے ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ میں کاروائی کرکے وہاں جلسے کی تیاریوں میں مصروف پی ڈی ایم کے درجنوں کارکنان کو گرفتار کرلیا تھا جو وہاں تیس نومبر کے جلسے کے لیے جمع ہوئے تھے۔
اس سے پہلے ہفتے کے روز پی ڈیم کے سیکڑوں کارکنوں نے ملتان میں ریلی نکالی تھی اور انتظامیہ کی جانب سے کھڑی کی گئیں رکاوٹیں عبور کرکے قلعہ کہنہ قاسم باغ میں داخل ہوگئے تھے۔
پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ نے تیس نومبر کو ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ میں جلسے کا اعلان کیا تھا تاہم انتظامیہ نے کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت کو دیکھتے ہوئے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم کے رہنما اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں کی گرفتار کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان میں جلسہ ہوکے رہے گا۔
ادھر اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن ملتان پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے اہم رہنماؤں کا اجلاس میں تازہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh