www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

125a9
تل ابیب اور دیگر علاقوں میں بڑی تعداد میں صھیونی عوام نے سڑکوں پر نکل کر ایک بار پھر غاصب صھیونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاھو کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔
اسرائیل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق احتجاج کرنے والے صھیونیوں نے اسرائیل کے مختلف علاقوں میں صھیونی وزیراعظم نتن یاھو کو ایک خطرناک وائرس قرار دے کر اس کا خاتمہ کئے جانے پر زور دیا ہے۔
تل ابیب کے اہم ترین چوک پر سیکڑوں صھیونیوں نے جمع ہو کر نتن یاھو اور ان کے ساتھیوں کے کرپشن کیسز کا جائزہ لئے جانے کا مطالبہ کیا۔
مظاہروں کے منتظم کومی بیسرائیل نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دور میں نتن یاھو کے اقتصادی اور سماجی طریقۂ کار کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاھو ایک وائرس ہیں اور یہ مظاہرے اس وائرس کے ویکسین کی حیثیت رکھتے ہیں۔
دریں اثنا اسرائیل کے وزیر جنگ بینی گانٹز ایک ایسی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں جو آبدوز اسکینڈل سے موسوم نتن یاھو کے مالی کرپشن کے کیس کا جائزہ لے سکے۔

Add comment


Security code
Refresh