مغربی ایشیا میں امریکی دھشتگردوں کے مرکز سینٹکام کے کمانڈر نے اعتراف کیا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف جنگ کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔
مغربی ایشیا میں امریکی دھشت گردوں کے مرکز سینٹکام کے کمانڈر مک کینزی نے علاقے میں ایران کے بارے میں امریکی حکام کے بے بنیاد دعؤوں کا اعادہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ علاقے میں ایران کا تخریبی رویہ بڑھتا جا رہا ہے۔
دھشت گرد امریکی فوج کے کمانڈر مک کینزی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ مغربی ایشیا میں امریکہ کی موجودگی کی وجہ اس علاقے میں پایا جانے والا تیل ہے۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ ایران کے خلاف جنگ کا خواہاں نہیں ہے اور تہران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی فوجی نوعیت کی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ دو ھزار اٹھارہ میں امریکی حکومت نے بین الاقوامی ایٹمی معاہدے سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد ایران کے خلاف شدید ترین پابندیاں عائد کیں اور تہران کے خلاف اس کی اشتعال انگیز پالیسیاں اب بھی جاری ہیں۔
تاہم امریکا اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکا اور زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی اس کی پالیسی بھی ناکام ہوگئی ہے۔
ایران کے مقابلے میں امریکہ کی جنگی ناتوانی کا اعتراف
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 147