www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

301a0
اسلامی جمھوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سیکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ ایران اورعراق کے عوام کے امن و سکون میں خلل ڈآلنے والے ہر عنصر کے خلاف بھرپور اقدام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں امن و امان کے قیام کے لئے ایک اہم ترین عنصر امریکی فوجیوں کا بھرپور انخلاء ہے۔
رھبر انقلاب اسلامی کے نمائںدے اور اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ایڈمرل علی شمخانی نے عراق کے وزیر دفاع "جمعہ عناد سعدون" کے ساتھ گفتگو کے دوران اہم علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔
اس ملاقات کے دوران علی شمخانی نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے منظم دھشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران اور عراق کے درمیان موثر اور مفید باہمی تعاون کو سراہا۔
انھوں نے داعش کے قبضے سے عراق کے شہروں کو آزاد کرانے میں اسلامی جمہھوریہ ایران کی بھرپور مدد و حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون علاقے کی سلامتی کا ضامن ہے اور اسٹراٹیجک اعتبار اس کی سطح میں ترقی و تقویت کی ضرورت ہے۔
اس موقع عراق کے وزیر دفاع جمعہ عناد سعدون نے اپنے بیان میں دھشت گردی کی لعنت سے عراق کو پاک کرنے کے سلسلے میں اسلامی جمھوریہ ایران کی حمایت اور تعاون کی قدر دانی کی۔
انھوں نے کہا کہ داعش کے خلاف جد وجہد کے دوران دونوں ملکوں کے موثر اور مفید تعاون سے پتہ چلتا ہے کہ باہمی تعاون کے ذریعے بحرانوں پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
عراق کے وزیر دفاع اسلامی جمھوریہ ایران کے وزير دفاع بریگیڈیر جنرل حاتمی کی باضابطہ دعوت پر گزشتہ روز تہران پہونچے تھے۔
دفاعی اور فوجی امور میں تعاون کا فروغ عراقی وزیردفاع کے دورہ ایران کے اہم مقاصد میں شمار ہوتا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh