www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

302a1
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ امریکی انتخابات کے دوران پیش آنے والے واقعات نے اس ملک کے زوال میں تیزی پیدا کردی ہے۔
پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکہ کے اقتصادی، سیاسی، سماجی مسائل روٹیشن کے بغیر عالمی رائے کے سامنے پیش کئے گئے اور اس کا آج کا حقیقی چہرہ، دنیا کے مستضعفین کی آنکھوں کے سامنے اس کی نابودی کی منظر کشی کر رہا ہے۔
قالیباف نے کہا کہ ایران کے حوالے سے امریکی سیاست میں افراد کی تبدیلی کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ اصل چیز ایران کے لئے جوبائیڈن کے عملی اقدامات ہیں۔
قالیباف کا کہنا تھا کہ تیل کی فروخت، بینکنگ سے متعلق امور اور دنیا کے ساتھ ایرانی کمپنیوں کی تجارت کا عمل معمول پر آنا چاہئے۔
اسپیکر قالیباف نے کہا کہ اگر بائیڈن ، ایٹمی سمجھوتے پر یقین رکھتے ہیں تو انھیں بلا کسی پیشگی شرط کے معاہدے پر عمل درآمد کرنے کے ساتھ ساتھ امریکی حکومت کی جانب سے معاہدے پر عمل نہ کئے جانے کے نتیجے میں ایرانی عوام کو ہونے والے نقصانات کی بھرپائی کرنی ہوگی۔

Add comment


Security code
Refresh