www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

402a1
اسلامی جمھوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران میں القاعدہ کے افراد کی موجودگی اور اس گروہ کے ایک عہدیدار کو قتل کئے جانے سے متعلق خبروں کی سختی کے ساتھ تردید کرتے ہوئے اسے ایران کے خلاف امریکہ کی ابلاغیاتی جنگ کا ایک حصہ قرار دیا ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ خطیب زادہ نے امریکی ذرائع ابلاغ سے کہا ہے کہ وہ امریکہ اور صھیونی حکام کے ہالی ووڈ کٹ کے سیناریو کے دھوکے میں نہ آئيں۔
خطیب زادہ نے صھیونی میڈیا اور معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں، ایران میں دھشت گرد گروہ القاعدہ کے ایک عہدیدار کے قتل سے متعلق شائع شدہ خبر اور اس گروہ کے عناصر کی ایران میں موجودگی کی سختی کے ساتھ تردید کی اور امریکی ذرائع ابلاغ کو مشورہ دیا کہ وہ امریکہ اور اسرائیلی حکام کی ہالیوڈ طرز کے سیناریو کے دھوکے میں نہ آئيں۔
خطیب زادہ نے اس بات کی یاد دہانی کرائی کہ دھشت گرد گروہ " القاعدہ" امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی غلط پالیسوں کی دین ہے۔
انھوں نے کہا کہ واشنگٹن اور تل ابیب تھوڑے تھوڑے عرصے کے بعد اس گروہ کی حمایت سے متعلق اپنے آپ کو بری الذمہ قرار دینے کے لئے ایران کے خلاف اس قسم کا جھوٹا پروپیگنڈا کرتے رہتے ہیں۔
اسلامی جمھوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ ماضی میں بھی اس قسم کی افواہیں پھیلاتا رہا ہے لیکن امریکہ کی موجودہ حکومت نے مستقل بنیادوں پر اس روش کو اپنا لیا ہے جس کے تحت وھائٹ ہاؤس اس قسم کے بے بنیاد الزامات کی تکرار کے ذریعے ایرانوفوبیا کی پالیسی کو آگے بڑھا رہا ہے۔
خطیب زادہ نے مزید کہا کہ بلاشبہ اس قسم کے بے بنیاد الزامات ملت ایران کے خلاف اس جنگ کا حصہ ہیں جو امریکہ نے ایران کے خلاف معاشی، جاسوسی اور نفسیاتی میدانوں میں شروع کر رکھی ہے۔
خطیب زادہ نے مزید کہا کہ ذرائع ابلاغ کو ایران کے خلاف وھائٹ ہاؤس کی نپی تلی جھوٹی خبروں کی اشاعت کا ٹریبیون نہيں بننا چاہیے۔

Add comment


Security code
Refresh