جنوبی ایران کے سمندر میں پاکستان کی چار ماھیگیر کشتیوں کو بیس ماھیگیروں کے ساتھ حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان سے متعلق سمندری مخلوقات کے حفاظتی یونٹ کے کمانڈر نجف صفری نے کہا ہے کہ پسابندر کے سمندری علاقے میں گشت لگانے والے سیکورٹی اہلکاروں نے پاکستان سے متعلق دو لنچوں اور ماھیگیری کی دو کشتیوں کا پتہ لگانے کے بعد ان کو ماھیگیروں کے ساتھ اپنی حراست میں لے لیا۔
نجف صفری نے کہا کہ ان لنچون اور کشتیوں کو، کہ جن پر پاکستانی شہری موجود تھے، بحیرہ مکران اور ایرانی سمندری حدود کی خلاف ورزی اور ایران کے سمندری علاقے میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے پر روکا اور قانونی کاروائی کے لئے ایرانی عدلیہ کے حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ پسابندر، جنوبی ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے علاقے دشتیاری کے مضافات میں واقع ہے۔
ایران کی سمندری حدود میں چار غیر ملکی ماھیگیر کشتیوں کو روک لیا گیا
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 141