www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

454a9
کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر ھندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری میں متعدد افراد کے مارے جانے اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔
سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعے کو اوڑی سیکٹر پر ھندوستان اور پاکستان کے درمیان زبردست گولہ باری ہوئی۔ ھندوستان کا دعوا ہے کہ پاکستانی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری میں کم سے کم چھے افراد مارے گئےہیں جن میں دو فوجی اور چار عام شہری شامل ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان فائرنگ میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے ہندوستانی فوج کی فائرنگ میں ایک عام شہری کے مارے جانے اور تین کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
آخری اطلاع ملنے تک لائن آف کنٹرول کے اوڑی سیکٹر پر دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔
ھندوستان اور پاکستان کے درمیان جمعے کی دو طرفہ فائرنگ کے بعد سرحدی علاقے کے لوگوں نے محفوظ علاقوں کی طرف نقل مکانی شروع کر دی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh