نائیجیریا کے عوام نے دارالحکومت ابوجا میں اسلامی تحریک کے رہنما کی حمایت میں مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر آیت اللہ شیخ ابراھیم زکزکی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
نائیجیریا کے عوام نے دارالحکومت ابوجا میں اسلامی تحریک کے رھنما آیت اللہ شیخ ابراھیم زکزکی کی حمایت میں نعرے لگاتے ہوئے شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو بلا جواز قید میں رکھے جانے کی شدید مذمت کی۔
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں اسلامی تحریک اور اس تحریک کے بانی آیت اللہ شیخ ابراھیم زکزکی کی حمایت میں لکھے بینر بھی اٹھا رکھے تھے۔
نائیجیریا کی فوج نے دسمبر دو ھزار پندرہ میں زاریا شہر میں واقع بقیۃ اللہ دینی مرکز پر حملہ کر کے وہاں موجود سیکڑوں افراد کو شہید کر دیا تھا۔ اس حملے میں اسلامی تحریک کے رہنما شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو بھی گولیاں لگنے کے سبب گہرے زخم آئے تھے جبکہ ان کے تین بیٹے شہید ہو گئے تھے۔
نائیجیریا کی فوج نے شیخ زکزکی کو زخمی حالت میں جیل بھیج دیا اور وہ تاحال انہی کی حراست میں ہیں اور موصولہ رپورٹس کے مطابق ان کی حالت بڑی تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
حالیہ برسوں کے دوران نائیجیریا کے عوام نے مختلف شہروں میں بارہا مظاہرے کر کے شیخ زکزکی کی حمایت کے ساتھ ساتھ ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے مگر نائیجیریا کی سکیورٹی فورسز نے ان کی ہمیشہ سرکوبی کی اور اب تک مظاہروں کے دوران بھی کئی افراد شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔
شیخ زکزکی کی حمایت میں نائجیریا کے عوام کا مظاہرہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 139