فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

642a7
یمن میں ایران کے سفیر حسن ایرلو نے اس ملک کی قومی نجات کی حکومت کے سربراہ عبدالعزیز بن حبتور سے ملاقات کی ہے۔
اس ملاقات میں ایران اور یمن کے تاریخی تعلقات کے پیش نظر دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات، ان کے استحکام اور انھیں سیاسی، معاشی اور ثقافتی میدانوں میں فروغ دینے کی راہوں کا جائزہ لیا گيا۔
یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے سربراہ عبدالعزیز بن حبتور نے کہا کہ یمن کی حکومت، اسلامی جمھوریہ ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں فروغ اور مشترکہ مفادات سے استفادے کا خیر مقدم کرتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ یمن کے بحرانی حالات میں ایران کی جانب سے اس ملک کے عوام کی حمایت اور اسی طرح یمن میں ایران کے سفیر کی موجودگي، ایرانی قیادت کے برادرانہ، شجاعانہ اور بااخلاق موقف کی نشانی ہے۔
اس ملاقات میں یمن میں ایران کے سفیر حسن ایرلو نے دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات کی گہرائي کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایران کی جانب سے یمن کے عوام کے احترام اور موجودہ بحرانی حالات میں ان کی حمایت پر تاکید کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ وہ تمام سیاسی، معاشی، ثقافتی اور سائنسی میدانوں میں ایران اور یمن کے تعلقات کو زیادہ سے زیادہ مستحکم بنانے کی اپنی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

Add comment


Security code
Refresh