جمھوریہ آذربائیجان کی وزارت دفاع نے اتوار کے روز ایک رپورٹ میں قرہ باغ کے چار علاقوں میں جنگ جاری رہنے کی خبر دی ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق جمھوریہ آذربائیجان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے اور اتوار کو قرہ باغ کے علاقوں آقدرہ، آقدام، خوجاوند اور قبادلی میں جنگ اور جھڑپوں کا سلسلہ جار رہا اور آرمینیا کی فوج نے جمھوریہ آذربائیجان کے فوجی ٹھکانوں اور جنگی مورچوں کے قریب بعض رہائشی علاقوں پر میزائل داغے ہیں اور گولہ باری کی ہے۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آرمینیا کی فوج نے اسی طرح سرحدی علاقوں گدہ بیک اور تاووزا میں جمھوریہ آذربائیجان کے فوجی ٹھکانوں نیز برد، چمبرک اور گوریس کے علاقوں پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ آرمینیا کی جانب سے اب تک اس رپورٹ پر کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا ہے۔
قرہ باغ میں جاری جھڑپیں
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 157