فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

906a7
عراق کی رضاکار فورس عصائب اہل حق کے سکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ سعودی عرب عراق کے کچھ علاقوں پر قبضہ جمانا چاہتا ہے۔
عصائب اہل حق کے جنرل سکریٹری جنرل شیخ قیس الخزعلی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب عراق کے چھ صوبوں میں سرمایہ کاری کے بہانے ان علاقوں پر تسلط قائم کرنا چاہتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس منصوبے میں سعودی فوجیوں کی جانب سے سیکیورٹی خدشات بھی شامل ہیں اور ماضی پر نظر ڈالنے سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب عراق کے امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں مصروف رہا ہے۔
عصائب اہل حق کے جنرل سکریٹری نے ملک کے تمام دانشوروں ، قبائلی عمائدین، طلباء اور تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سعودی عرب کے اس منصوبے کی کھل کر مخالفت کریں۔
شیخ الخزعلی نے کہا کہ منصوبہ یہ ہے کہ عراق کے سب سے قدیمی دشمن اسرائیل کے ساتھ سازشی معاہدے کے وقت اس پر عمل درآمد کیا جائے اور حقیقت میں یہ کہنا چاہئے کہ سعودی حکومت اس منصوبے کی حمایت کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب، عراق کے دس لاکھ ہیکٹر رقبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔
سعودی عرب کے اس منصوبے میں صوبہ الانبار کے صحراؤں سے لے کر جنوبی صوبوں المثنی ، نجف اشرف اور بصرہ کے علاقے شامل ہوں گے۔

Add comment


Security code
Refresh