فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

15043
ایرانی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے ایک پیغام میں یمنی وزیر کھیل کے قتل کی مذمت کی ہے۔
اسلامی جمھوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے یمن کے وزیر کھیل حسن محمد زید کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے یمنی حکومت اور عوام بالخصوص ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
سعید خطیب زادہ نے کہا کہ بلاشبہ یہ بزدلانہ قتل یمن میں جارحیت پسندوں کے دوسرے جرائم کی طرح، صرف یمنی عوام کے سامنے غاصبوں کی کمزوری اور بے بسی کو ظاہر کرتا ہے۔
ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ قتل نہ صرف یمنی عوام کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتا بلکہ یہ اس پرجوش قوم کی سچائی کو پہلے سے کہیں زیادہ ظاہر کرتا ہے۔
واضح رہے کہ یمنی وزیر کھیل حسن زید کو منگل کے روز ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ۔
یمنی وزیر کھیل حدہ کے علاقے میں اپنی گاڑی پر جا رہے تھے کہ ایک مسلح موٹر سائیکل سوار نے ان پر فائر کھول دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

Add comment


Security code
Refresh