www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

ملائیشیا کی سب سے بڑی جماعت ، اس ملک کی پارلیمینٹ میں اس ملک کے شیعہ مسلمانوں کے خلاف ایک بل پیش کرنے کی تیاری کررھے۔

 تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کی سب سے بڑی جماعت متحدہ قومی جماعت نے اس ملک کی پارلیمینٹ کے دیگر ارکان سے اپیل کی ہے کہ اس ملک کے فیڈرل بنیادی آئین میں مسلمانوں کے عنوان سے صرف اھل سنّت کے پیروکاروں کو سرکاری سطح پر تسلیم کیا جائے اور اس حوالے سے ان کی حمایت اور پشتپناھی کا اعلان کیا جائے۔
 ملائیشیا کی متحدہ قومی جماعت میں نوجوانوں کے امور کے انچارج " عزالجاسمی محمد " نے دعوی کیا کہ یہ بل بقول اس کے شیعوں کے اثرو رسوخ کو کم کرنے اور اسلام کی نجات کے لئے پیش کیا جارھا ہے۔
کچھ ھی دنوں قبل ملائیشیا کی قومی فتوای کونسل نے اس ملک میں شیعوں کی تعلیم پر پابندی عائد کیئے جانے کا اعلان کیا تھا اور نماز جمعہ کے خطبوں میں شیعوں کو ملائیشیا کے مسلمانوں کے لئے خطرہ قرار دیا تھا۔
یاد رھے کہ یہ اقدام ایسی صورت حال میں سامنے آیا ہے کہ ملائیشیا کی سب سے بڑی جماعت UMNO کے سابق سربراہ " تون عبداللہ احمد بداوی " اور اسی طرح اس ملک کے سابق وزیر اعظم نے کچھ برسوں قبل اردن میں ایک بین الاقوامی دستاویز پر دستخط کیئے تھے جس کے مطابق شیعہ مذھب کو بھی اس ملک کا سرکاری مذھب قرار دیا اور شیعہ مسلمانوں کو بھی اسلامی امت کا ایک عظیم جز سمجھا گیا ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh