فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

30585
عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے شمالی سامرا میں داعش کی باقیات کے خلاف وسیع فوجی آپریشن شروع کردیا ہے۔
بغداد میں عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ الحشد الشعبی کے ساتویں بریگیڈ کے جوانوں نے العسافیہ سے لیکر شمالی سامرا تک کے پورے علاقے میں داعش کے خلاف سرچ آپریشن اور دھشت گردوں کے صفائے کا آغاز کردیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ الحشد الشعبی کے ساتویں بریگیڈ کے جوان فوج کے دسویں یونٹ کے تعاون سے مشرقی الانبار کے علاقے جزیرہ کرمہ اور الفلوجہ میں بھی داعش کے خلاف آپریشن میں مصروف ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وسیع فوجی آپریشن کا مقصد حرم عسکرین،( امام علی نقی (ع) اور امام حسن عسکری (ع) کے روضوں) کے دفاع کو یقینی بنانا ہے۔
سامرا میں تعینات الحشد الشعبی کی کمانڈ صوبہ صلاح الدین میں واقع مقدس مقامات پر حملے کی غرض سے داعش کی کوششوں کی بابت کئی بار خبردار کر چکی ہے اور اس نے اپنے زیر کمان رضاکاروں کو حرم عسکریین کے دفاع کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔
کہا جارہا ہے کہ داعش دھشت گرد گروہ کے باقی ماندہ عناصر نے ایک بار پھر امریکی ایما پر سر اٹھانا شروع کردیا ہے اور عراق میں مقدس مقامات، عام شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh