فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

49816
ھندوستان کی ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات کے لئے انتخابی مہم میں تیزی آگئی ہے۔
ھندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کے باوجود ریاست بہار میں مختلف سیاسی جماعتوں اور دھڑوں کی انتخابی ریلیوں اور جلسوں کا سلسلہ جاری ہے۔
بعض حلقوں کا الزام ہے کہ حکومت جان بوجھ کے ریاست میں کورونا کے متاثرین اور اموات کے صحیح اعداد و شمار جاری کرنے سے گریز کر رہی تاکہ انتخابی ریلیاں اور جلسے متاثر نہ ہوں ۔
بہار میں انتخابی ریلیوں اور جلسوں میں پارٹی کارکنوں اور عوام کی بھیڑ کے پیش نظر بعض حلقوں نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کےتعلق سے یہ انتخابات بہت مہنگے پڑ سکتے ہیں۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ منگل کو بھی حکمراں اور اپوزیشن، دونوں اتحادوں کی انتخابی مہم جاری رہی۔ اس رپورٹ کے مطابق اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے مختلف اضلاع میں ریلیوں سے خطاب کیا۔
اسی کے ساتھ حکمراں اتحاد کے رہنماؤں نے بھی ریاست میں مختلف جگہوں پر جلسے کئے اور ریلیوں سے خطاب کیا۔

Add comment


Security code
Refresh