فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

45574
یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ نے مغرب بالخصوص امریکا کو اسلام دشمن تکفیری دہشت گرد گروہوں کا سب سے بڑا حامی قرار دیا ہے۔
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ، فرانس اور دیگر مغربی ممالک شام، یمن اور دیگر ملکوں میں تکفیریوں کی حمایت کرنے والے سب سے بڑے ممالک ہیں اس لئے کہ یہی ممالک اسلام کی ساکھ بگاڑنے کے لئے تکفیریوں کو استعمال کرتے ہیں۔
عبد الملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ تحریف اور انحراف ایسی دو مصیبتیں ہیں جنھوں نے مسلمانوں کی صفوں میں بڑا شگاف پیدا کیا ہے اور بہت بڑے مسائل وجود میں آنے پر منتج ہوئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دشمنوں نے قران کریم کی توھین کی اور امت مسلمہ میں اختلاف ڈالنے کے لئے اسلام میں تحریف کی کوشش کی۔
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے کہا کہ مغربی تہذیب و تمدن میں انسانی سماج و معاشرے کو پیروں تلے روندا اور لوگوں کی آزادی کو نابود کیا جا رہا ہے مگر پھر بھی مغرب انسانی حقوق کا دم بھرتا نظر آتا ہے۔
الحوثی نے مغرب کے اظہار رائے کی آزادی کے تعلق سے مغرب کے دوہرے معیار پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ مغرب میں صھیونیوں سے انتقام کی بات کرنا اور ھولوکاسٹ پر سوال اٹھانا منع ہے مگر وہاں دین اسلام اور انبیائے کرام علیہم السلام کی اہانت و توہین کی مکمل طور پر اجازت دی جاتی ہے۔
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے کہا کہ مسلم ملکوں میں پائے جانے والے بحران کی وجہ مغربی ملکوں اور حکمرانوں کی غلامی و تابعداری اور ان کی اطاعت کرنا ہے۔
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہد المشاط نے بھی یمن پر سعودی اتحاد کی جنگ و جارحیت کی وجہ امریکی و اسرائیلی منصوبے پر عمل کرنا قرار دیا۔
انھوں نے منگل کے روز چھبیس ستمبر نامی اخبار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ و اسرائیل کی حکومتیں یمن میں اپنے اقتصادی مفادات اور ناجائز اغراض و مقاصد کے حصول کے لئے بدستور اس کوشش میں ہیں کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حکومتیں یمن پر حملے اور جارحیت کا سلسلہ جاری رکھیں۔
مہدی المشاط نے کہا کہ یمنی قوم اس قسم کے ظلم و زیادتی کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی اور ان سے مرعوب ہوئے بغیر اپنے وطن کا دفاع کرتی رہے گی۔

Add comment


Security code
Refresh