فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

50160
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے افغانستان میں امن و استحکام کے لئے انجام پانے والی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی حکومت و عوام، ہمیشہ افغانستان کی حکومت اور عوام کا ساتھ دیتے رہیں گے۔
صدر مملکت حسن روحانی نے پیر کے روز تہران میں افغانستان کی اعلی مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ سے ملاقات میں امید ظاہر کی کہ افغانستان میں قیام امن کی کوششیں کامیاب ہوں گی اور اہم بات یہ ہے کہ افغانستان کے عوام جنھوں نے برسوں تک جنگ و خونریزی کا مشاہدہ کیا ہے، اپنی کامیابیوں کی حفاظت کے لئے ایک حقیقی امن تک پہنچ جائیں گے اور اس کا حل بھی افغان گروہوں کے سیاسی مذاکرات میں ہے۔
انھوں نے کہا کہ امریکا ایک جارح ملک کی حیثیت سے افغانستان میں کبھی اس ملک کے عوام کے ساتھ نہیں رہا ہے۔
صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ علاقے اور پوری دنیا میں امریکی پالیسیاں شکست سے دوچار ہو چکی ہیں اور اب واشنگٹن افغانستان میں امن مذاکرات سے اپنے صدارتی انتخابات میں فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے۔
صدر مملکت نے جلد ہی خواف ہرات ریلوے لائن کے افتتاح کی امید ظاہر کی اور ایران و افغانستان کے درمیان ریلوے لائن کو دونوں ملکوں کے اقتصادی و تجارتی تعاون کی تقویت کا باعث قرار دیا۔
انھوں نے کہا کہ ایران، گیس و تیل کی پائپ لائن کے اتصال کے ساتھ افغان عوام کو استعمال کی توانائی فراہم کرنے کے لئے بھی آمادہ ہے۔
اس ملاقات میں افغانستان کی اعلی مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ نے بھی افغانستان میں پائیدار امن و سلامتی کے قیام کے لئے ایران کی کوششوں کی قدردانی کی ۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ ایران کی حمایت و موقف سے افغانستان میں قیام امن کے لئے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔

Add comment


Security code
Refresh