www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

65038
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی اتحاد کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے یمنی قیدیوں کو رہا نہ کیا تو اس کے خلاف زبردست کارروائی کی جائے گی۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ یمن کی قومی نجات حکومت اور یمن کی مستعفی ہونے والی حکومت کے مابین قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ صرف سیاسی،عسکری اور انسانی بنیادوں پر ہے، سعودی اتحاد کو دھمکی دی کہ اگر اس نے یمن کے دیگیر قیدیوں کو رہا نہ کیا تو اس کے خلاف زبردست اور بڑی کارروائی کی جائے گی۔
یحیی سریع نے بعض ذرائع ابلاغ کی جانب سے اس قسم کی خبروں کو کہ یمن کی قومی نجات حکومت قیدیوں کو محاذ جنگ میں بھجوانا چاہتی ہے، مسترد کیا۔
یمن کی قومی نجات حکومت اور سعودی عرب کی حمایت یافتہ عبد ربہ منصور ہادی کی مستعفی ہونے والی حکومت کے مابین قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے مرحلے کے تحت جمعہ کے روز ریڈ کراس کے دو طیاروں نے صنعا اور عدن ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی اور طے پایا کہ عبد ربہ منصور ہادی کی مستعفی ہونے والی حکومت اپنے 150 قیدیوں کے بدلے یمن کی قومی نجات حکومت کے 200 قیدیوں کو رہا کرے گی۔
واضح رہے کے بدھ کے روز یمن کی قومی نجات حکومت اورعبد ربہ منصور ہادی کی مستعفی ہونے والی حکومت کے مابین قیدیوں کے تبادلے کے بڑے معاہدے پر عمل در آمد ہوا۔

Add comment


Security code
Refresh