فلسطینی اتھارٹی نے غرب اردن میں دو ھزار سے زائد نئے مکانات کی تعمیر کے اسرائیلی اعلان کی مذمت کرتے ہوئے، عالمی برادری سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔
فلسطینی اتھارٹی کے ترجمان نبیل ابو ردینہ نے اپنے ایک بیان میں یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ غرب اردن میں صھیونی بستیوں کی تعمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد تئیس تینتس کے ساتھ متصادم ہے۔ انھوں نے کہا کہ مذکورہ قرارداد میں فلسطینی علاقوں میں صھیونی بستیوں کی تعمیر کو غیرقانونی قرار دیا گیا ہے۔
غاصب صھیونی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے کے اطراف میں دو ھزار ایک سو چھیاسٹھ نئے مکانات کی تعمیر کی حتمی منظوری دے دی۔
نبیل ابوردینہ نے کہا کہ اسرائیل مسلسل فلسطینی اراضی کو ھڑپ کرکے صھیونی بسیتاں تعمیر کر رہا ہے۔
انھوں نے اس معاملے میں بین الاقوامی اداروں کی خاموشی نیز اسرائیل کے ساتھ عرب ملکوں کے تعلقات کی بحالی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
مذکورہ پیش رفت ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب حال ہی میں متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے صھیونی حکومت کے ساتھ نام نہاد امن معاہدوں پر دستخط کیے۔
عالمی برادری صھیونی بستیوں کی تعمیر رکوائے، فلسطینی اتھارٹی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 147