www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

90362
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اٹھارہ اکتوبر سے ایران کے خلاف اسلحہ جاتی پابندیاں ختم ہونے اور ہتھیاروں کی برآمدات اور درآمدات کا اختیار بحال ہو جانے کی خبر دی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے پیر کو ہفتے وار پریس بریفنگ میں کہا کہ اٹھارہ اکتوبر امریکہ کی شکست کا دن کا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اٹھارہ اکتوبر سے ایران کو اسلحے کی برآمدات و درآمدات کے لئے لائسنس حاصل کرنے کی ضرورت بھی نہیں رہے گی اور ایران کی تیرہ شخصیات پر عائد سفری پابندیاں بھی اٹھا لی جائیں گی۔
خطیب زادہ نے کہا کہ امریکہ، ہر طرح کی ہیکڑی، عیاری اور غیرقانونی اقدامات کے باوجود کچھ نہیں کر سکا اور ایران نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ امریکہ اتنی بڑی طاقت نہیں ہے جتنا سمجھا جاتا ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران کی حکومت ایک ذمہ دار حکومت اور عالمی امن و سیکورٹی کی ضامن ہے اور ایران کے خلاف اسلحہ جاتی پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد جو ہوگا وہ اس اصول سے الگ نہیں ہوگا۔
خطیب زادہ نے امریکہ کی خودسرانہ پابندیوں کو اس کی تشہیراتی جنگ کا حصہ قرار دیا۔ انھوں نے ایرانی تیل کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کے امریکی اقدام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے خواب میں نہیں سوچا ہوگا کہ اس کی ایران کے تیل کی فروخت روکنے کی کوششیں ناکام ہوں گی اور ایران، دیگر بہت سے ممالک کے ساتھ مل کر اپنا کام آگے بڑھائے گا۔
خطیب زادہ نے ایران اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان لندن پر تہران کی واجب الادا رقم کے بارے میں ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو کے بارے میں کہا کہ برطانیہ ، ایران کا مقروض ہے اور ادائگی میں تاخیر کے باعث اس میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے نازنین زاغری کے تعلق سے ایرانی عدلیہ کے فیصلے کے بارے میں کہا کہ ایران کی عدلیہ آزاد ہے اور نازنین زاغری عدالت کے حکم کی بنیاد پر سزا کاٹ رہی ہے ۔
یاد رہے کہ نازنین زاغری جوتھامسن رائٹرز گروپ کی مینیجنگ ڈائرکٹر کی حیثیت سے ایران میں کام کررہی تھی چاراپریل دوھزارسولہ کو جاسوسی کے جرم میں گرفتار کی گئی اور عدالت نے اس کو سزائے قید کاحکم دیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh