www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

703022
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ آئی اے ای کے رکن ممالک میں ایران کا پرامن ایٹمی پروگرام سب سے زیادہ شفاف ہے
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب کاظم غریب آبادی نے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی اے ای اے کے سربراہ کی رپورٹ کے سلسلے میں ایران کے موقف کی وضاحت کی ۔
انھوں نے کہا کہ ایران نے آئی اے ای اے کی ممکنہ موضوعات کا جائزہ لینے کی درخواست رضاکارانہ طور پر تسلیم کی ہے ۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا کہ ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان وسیع سطح پر موجودہ تعاون کا ماحول آسانی سے پیدا نہیں ہوا ہے اور اسے عارضی سیاسی مفادات کے لئے کمزور نہیں کرنا چاہئے۔
انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ آئی اے ای کی ساکھ بچانے کے لئے اس کے اعضاء کو اس پر کسی طرح کے دباؤ ڈالنے سے پرہیز کرنا چاہئے۔
کاظم غریب آبادی نے اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں آئی اے ای کے متضاد رویّے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صھیونی حکومت بدستور علاقے کی سیکورٹی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے اور اس کے پاس عام تباھی پھیلانے والے ہتھیار بھی ہیں لیکن اس نے آئی اے ای اے کی درخواست کے باوجود اس کے قوانین کے دائرے میں آنے اور اس کے انسپیکٹروں کو معائنے کی اجازت نہیں دی ہے اور بار بار اپنے پڑوسیوں کو دھمکی دیتی ہے اور ان پر حملہ کرتی ہے ۔

Add comment


Security code
Refresh