www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

745495
عراق کے صوبے صلاح الدین میں امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کے کانوائے کے راستے میں بم کا دھماکہ ہوا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ سڑک کے کنارے یہ بم صوبہ صلاح‌الدین کے شہر سامرا میں اس وقت زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جب امریکی دہشتگرد فوجیوں کا کانوائے اس شہر سے نکل رہا تھا۔ اس بم دھماکے میں ایک دہشتگرد امریکی فوجی اور بوابة الخلیج کمپنی کا ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوا۔
اس امریکی کانوائے میں آپاچی ہیلی کاپٹر کے سازوسامان تھے جنھیں وکٹوریا فوجی اڈے لے جایا جا رہا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس امریکی کانوائے کو ہونے والے بم دھماکے سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عراق میں امریکی فوجیوں، فوجی اڈوں اور اسی طرح امریکی سفارتخانے پر کئی حملے ہو چکے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh