www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

739047
جمعرات کو ھندوستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں سب سے زیادہ اور ریکارڈ اضافے کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر96 ھزار424 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ھندوستانی میڈیا نے جمعہ کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بھبود کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 96 ھزار424 افراد متاثر ہوئے جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 52 لاکھ 14 ھزار677 ہوگئی۔ اس سے قبل جمعرات کو سب سے زیادہ 97 ھزار894 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اس سے پہلے دو دن میں نئے کیسز میں کمی آئی تھی۔
اسی عرصے کے دوران 87 ھزار سے زیادہ مریض صحت مند ہوئے ہیں جس سے کورونا سے شفا حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر41 لاکھ 12 ھزار551 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران مزید ایک ھزار174 مریضوں کی اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 84 ھزار372 ہوگئی ہے۔
ھندوستان میں ایکٹیو کیسز کی شرح 19.52 فیصد ،شفایابی کی شرح 78.86 فیصد اوراموات کی شرح 1.62 فیصد ہے۔

Add comment


Security code
Refresh