www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

827883
ھندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے عوام نے یغمبر اسلام (ص) کی شان میں توہین آمیز خاکے شائع کرنے کی مذمت کی۔
فرانسیسی جریدے چارلی ھیبڈو کی طرف سے حضرت پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی شان میں توہین آمیز خاکے شائع کرنے کے خلاف ھندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے مختلف علاقوں من جملہ سری نگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین کی اکثریت سیاہ لباس میں ملبوس تھی اور فضا لبیک یا رسول اللہ کے فلک شگاف نعروں سے گونج رہی تھی۔
اس مظاہرے کے شرکاء نے چارلی ھیبڈو جریدے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کسی کو بھی اور کسی بھی طور پر رسول اسلام (ص) کی توہین کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
واضح رہے کہ ایران اور پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں توہین آمیز خاکے شائع کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے اور احتجاج کا یہ سلسلہ دنیا کے مختلف علاقوں میں بدستور جاری ہے۔

Add comment


Security code
Refresh