www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

142766
ھندوستان میں کورونا وائرس کی یومیہ بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ ہی کورونا وائرس سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔
ھندوستانی میڈیا نے ہفتہ کو مرکزی وزارت صحت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے 97 ھزار 570 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر46 لاکھ 59 ھزار985 ہو گئی۔
اس درمیان 81 ھزار سے زیادہ افراد کی شفایابی کے ساتھ کورونا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 36 لاکھ 24 ھزار197 ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ھندوستان میں کورونا سے ایک ھزار 201 اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 77 ھزار 472 ہو گئی ہے۔
ھندوستان میں ایکٹیو کیسز کی شرح 20.56 فیصد، شفایابی کی شرح 77.77 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.66 فیصد ہے۔

Add comment


Security code
Refresh