اسلامی جمھوریہ ایران کے جوھری پروگرام کے خلاف سعودی عرب خطرناک عزائم رکھتا ہے۔صھیونی ویب سائیٹ دبکا نے خبر دی ہے کہ
سعودی عرب ، ایران کے جوھری پروگرام کو تباہ کرنے کے لئے " اسٹاکس نٹ " کے مقابلے خطرناک ترین کمپیوٹر وائرس تیار کرنے کے منصوبے پر عمل کررھا ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق اس صھیونی سائیٹ نے تاکید کی ہے کہ سعودی عرب کے انٹیلیجینس ادارے کے سربراہ بندر بن سلطان نے 24 نومبر کو اس دائرے میں اسرائیل کی جاسوسی کی تنظیم موساد کے سربراہ سے ملاقات بھی کی ہے اور یہ ملاقات ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جوھری معاھدے پر دستخط کیئے جانے کے بعد انجام پائی ہے۔
اس رپورٹ میں آیا ہے کہ ملاقات کے موقع پر صھیونی حکومت اور سعودی عرب کے کمپیوٹر انجینیئرز میں موجود تھے اور اس دوران ایران کے جوھری پروگرام کو خراب کرنے کے لئے ایک ایسے کمپیوٹر وائرس کی تیاری پر اتفاق کیا گیا کہ جو " اسٹاکس نٹ" سے بھت ھی زیادہ خطرناک عمل کرتا ھو۔
اس رپورٹ کے مطابق ریاض نے اس سازشی منصوبے کے لئے ایک ارب ڈالر مختص کیئے ہیں۔ یادرھے کہ بندر بن سلطان و صھیونی حکومت کی جاسوسی کی تنظیم موساد کے سربراہ کی یہ ملاقات اردن کے ایک ساحلی علاقے میں ھوئی ہے۔