عراق میں ہونے والے دھشتگردانہ حملوں میں 71 افراد جاں بحق اور زخمی ھو گئے۔تکفیری دھشتگردوں نے آج عراق کے شھر تکریت میں
متعدد سرکاری عمارتوں کو ھدف بنایا جس کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق اور تقریبا 50 زخمی ھو گئے۔
دوسری جانب عراق میں سیکورٹی فورسز نے محمودیہ اور طوزخرماتو نامی شھروں میں دھماکہ خیز مواد سے لدی ھوئی تین گاڑیوں اور 6 بموں کو ناکارہ بنا دیا۔
سیکورٹی اھلکاروں نے اسی طرح 60 عراقی شھریوں کے قتل میں ملوث 8 دھشتگردوں کو بھی صوبہ دیالہ سے گرفتار کر لیا ۔
سیکورٹی اھلکاروں نے دھشتگردوں کے خلاف کاروائی کرتے ھوئے صوبہ صلاح الدین میں بھی 5 خود کش حملہ آوروں سمیت آٹھ مسلح افراد کو بھی گرفتار کر لیا۔