www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

سعودی عرب نے شام کے خلاف اپنی مخاصمانہ پالیسیاں جاری رکھتے ھوئے شام کے ٹی وی چینلوں کے خلاف پیراسائٹ بھیجنا شروع کردیا ہے۔

شام کے ٹی وی کے مطابق آل سعود کو میڈیا وار میں شکست ھونے کے بعد اس نے شام کے ٹی وی چینلوں پر پیراسائٹ بھیجنا شروع کردیا ہے اور شام کے چینلوں کے نام سے جعلی چینل بناکر پروپگينڈا کررھا ہے۔
عرب پریس ویب سائٹ نے ثبوت و شواھد کے ساتھ رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کے چیف آف آرمی اسٹاف حسین بن عبداللہ قبیل نے وزیر مواصلات سے کھا ہے کہ عرب سیٹ کے ذریعے شام کے چینلوں پر پیراسائيٹ بھیجے جائيں۔
انھوں نے یہ بھی کھا ہے کہ شام کے چينلوں کی طرح کے ڈپلی کیٹ چینل بنا کر بشار اسد کی حکومت کے خلاف میڈیا وار میں تیزی لائي جائے۔
واضح رھے شام کے خلاف سعودی عرب کی اس طرح کی سازشیں کوئي نئي بات نھيں ہیں، اسے پھلے بھی سعودی عرب اور قطر نے شام کے چینلوں کو نائيل سیٹ سے ھٹانے کی کوشش کی تھی جبکہ سعودی ایجنٹ شام کے اندر صحافیوں اور میڈیا شخصیتوں کو نشانہ بنارھے تھے۔
 

Add comment


Security code
Refresh