www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

اسلامی جمھوریہ ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ نے کھا ہے کہ ایران نے قدرتی اور افزودہ یورینیم ڈی آکسائيڈ "یواو ٹو" بنانا شروع کردیا ہے۔

علی اکبرصالحی نے پیر کو اصفھان میں یو سی ایف بنانے والی ایٹمی سائٹ کا معائنہ کرنے کے بعد کھا کہ آئندہ چند مھینوں میں قدرتی اور افزودہ یواو ٹو بنانے کی سھولتیں مکمل ھوجائيں گي۔
انھوں نے کھا کہ یواو ٹو بنانے کا پروجيکٹ اچھی طرح سے آگے بڑھ رھا ہے۔ علی اکبر صالحی نے کھا کہ بوشھر ایٹمی بجلی گھر کے اطراف کے دیھی علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں میں مدد کرنا ایٹمی ادارے کی ذمہ داریوں میں سے ہے۔
انھوں نے کھا کہ اس طرح کے کئي منصوبوں کا افتتاح ھوا ہے اور اب ایران کی ایٹمی صنعت ایسی پوزیشن میں آچکی ہے کہ وہ تحقیقات، علم و سائنس و ٹکنالوجی کی پیداوار نیز معیار زندگي کو بھتر بنانے جیسے میدانوں میں عملی قدم اٹھائے۔
 

Add comment


Security code
Refresh