شام میں سو سے زائد دھشتگردوں نے ھتھیار ڈال دیئے۔ شام کے ٹی وی کے مطابق ایک سو انتالیس دھشتگردوں نے خود کو سکیورٹی فورسز
کےحوالے کردیا۔
شام کی فوج نے ان دھشتگردوں سے یہ وعدہ لے کر کہ وہ دوبارہ ھتھیار نھیں اٹھائيں گے، انھیں رھا کردیا۔
حال ھی میں دھشتگردوں کی بڑی تعداد نے شام میں ھتھیار ڈالے ہیں۔ دوسری طرف شام کی فوج نے حمص کے مضافات میں دھشتگردوں کے قبضے سے کئي علاقے آزاد کرالئے ہیں۔
فوج نے دھشتگردوں کے دسیوں ٹھکانے تباہ کرنے کےساتھ ساتھ ھتیھار اور گولہ بارود بھی تباہ کردیا۔
اطلاعات کے مطابق فوج نے دمشق کے جنوبی مضافات میں فلسطینیوں کے مھاجر کیمپ یرموک کو بند کردیا اور اس کیمپ سے دھشتگردوں کا صفایا کررھی ہے۔