فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

انٹر نیشنل پولیس انٹر پول نے عراق کے مفرور نائب صدر کی گرفتاری اور ان کو عراق کے حوالے کرنے سے اجتناب کیاہے۔

 براثا نیوز کی رپورٹ کے مطابق انٹر پول نے اپنی انٹر نیٹ سائٹ میں اعلان کیا ہے کہ وہ عراق کے مفرور نائب صدر " طارق الھاشمی " کہ جس کو عراق کی اعلی عدالت کی جانب سے اس کی غیر موجودگی میں چلائے جانے والے مقدمہ میں سزائے موت ھوچکی ہے کو عراق کی حکومت کے حوالے نھیں کرے گی۔
انٹر پول نے دعوی کیا کہ عراق کے جیلوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ھورھی ہیں اور قیدیوں کو انسانی حقوق کے قوانین کی بنیاد پر سزائیں نھیں دی جاتیں اس لحاظ سے انٹر پول " طارق الھاشمی " کو اس وقت گرفتار کرے گی ، جب عراق میں ایسی حکومتی تشکیل ھو کہ جو انسانی حقوق کی بنیادوں پر قیدیوں کے ساتھ برتاؤ کرے۔
یادرھے کہ " طارق الھاشمی" مئی دو ھزار گیارہ تک عراق کے نائب صدر تھے۔ ان پر الزام تھا کہ عراق کے علاقے کردستان میں انھوں نے دھشتگردانہ کاروائیوں کی سرپرستی کی ہے ۔ " طارق الھاشمی" عراق سے قطر اور پھر سعودی عرب فرار کرگئے تھے۔
 

Add comment


Security code
Refresh