ضاحی خلفان نے کھا: قطر کا الجزیرہ نے عرب اقوام کو نقصان پھنچایا ہے اور جھوٹی تشھیری مھم چلا کر انسانی حقوق کو
پامال کررھا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی پولیس سربراہ ضاحی خلفان نے ٹویٹر میں اپنے پیج پر لکھا ہے کہ قطر کا سیٹلائٹ چینل عرب ممالک کے حقائق کو الٹ پلٹ کر پیش کرتا ہے۔
ضاحی خلفان نے لکھا: کیا الجزیرہ چینل ـ جس پر اتنا عظیم سرمایہ خرچ ھوا ہے ـ کی علاقے کو کوئی ضرورت ہے؟
خلفان نے آخر میں لکھا ہے کہ: مطمئن رھو کہ حقائق وہ نھيں ہیں جو الجزیرہ چینل نشر کررھا ہے۔
قبل ازیں ضاحی خلفان نے کھا تھا کہ الجزیرہ چینل عرب ممالک کو تباہ کررھا ہے اور شام میں بھی جنگ کی آگ بھڑکا رھا ہے۔
انھوں نے اپنے پیج پر الجزیرہ پر جنگ کی بھڑکانے کا الزام لگاتے ھوئے لکھا تھا کہ اس چینل نے شامی قوم کو خانہ جنگی سے دوچار کیا ہے اور اس قوم کو تباھی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔
انھوں نے پیشنگوئی کی کہ یہ سیٹلائٹ چینل جب باھر سے سونپے ھوئے مشن کو مکمل کرنے اور عرب ممالک کو تقسیم در تقسیم کرنے میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد بند ھوجائے گا۔
خلفان نے کھا ہے کہ الجزیرہ چینل ایک مجھول النسب چینل ہے اور کوئی بھی اس کی تاسیس کی ذمہ داری قبول کرنے کے لئے تیار نھیں ہے۔
انھوں نے کھا کہ شام میں دو سال سے زائد عرصے سے جاری جنگ مغرب کے ھاتھ میں ہے۔
انھوں نے کھا ہے کہ جو بھی ترک وزیر اعظم کی پیروی کرے گا وہ شکست کھائے گا۔