ایک امریکی مبصر نے کھا ہےکہ سعودی عرب کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں عارضی رکنیت کو مسترد کرنا
آل سعود کی بوکھلاھٹ اور سیاسی شکست کا ثبوت ہے۔
امریکی مبصر اور ویسکانسن یونیورسٹی کے پروفیسر نے رشیا ٹوڈے سے گفتگو کرتے ھوئے کھا ہے کہ اس وقت آل سعود میں اقتدار کی شدید جنگ جاری ہے اور اسی وجہ سے آل سعود مختلف مسائل حل کرنے سے عاجز ہے ۔
انھوں نے کھا کہ اسی اقتدار کی جنگ سے آل سعود، شام میں شکست فاش سے دوچار ھوچکی ہے۔ اس امریکی مبصر نے علاقائي اور عالمی بحرانوں کوحل کرنے میں اقوام متحدہ کی ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ اقوام متحدہ نے کبھی بھی اقوام عالم کے مطالبات پورے نھیں کئے ہیں۔
سیف دعنا نے کھا کہ دنیا اب طاقت کے نئے توازن کو دیکھ رھی ہے جو عالمی سطح پر اثرانداز ھورھا ہے۔ انھوں نے کھا کہ اب اقوام متحدہ صرف امریکہ کے ھاتھوں کا کھلونہ نھیں رہ گئی جس سے امریکہ کے اتحادیوں بالخصوص سعودی عرب اور اسرائيل کو شدید تشویش لاحق ھوچکی ہے۔